سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

New oil and gas deposits discovered in Khairpur district of Sindh

سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔

اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

 نئی دریافت سے ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق یہاں سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہو گی۔










اشتہار


اشتہار