شازیہ مری اور نفیسہ شاہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے مستعفی

Shazia Murri and Nafisa Shah resigned from the reserved seats in the National Assembly

پیپلز  پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔ شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جب کہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے جیتیں۔

نفیسہ شاہ نے سابق وزیراعلٰی سندھ سید غوث علی شاہ کو ہرایا جب کہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار  خضرحسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کر دیا۔






اشتہار


اشتہار