بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Decision to create an authority for hemp cultivation

وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

Decision to create an authority for hemp cultivation

ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔اس کے علاوہ وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔

مسودہ کے متن کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔













اشتہار


اشتہار