ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے اپنے والدین کے اصرارپر کرکٹ کواپناکیریئرنہیں بنایاتھا،گلوکار نے بتایاکہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اورمستقبل میں ایک فاسٹ بائولربنناچاہتے تھےلیکن ان کے والد اس پرراضی نہیں تھے۔
گلوکار کے مطابق ان کے والدین کاکہناتھاکہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اوراس زمانے میں ایساہی تھالیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے ،عاطف اسلم کامزید کہناتھاکہ میوزک ان کی زندگی اورسب کچھ ہے۔
اور وہ جس دن میوزک نہ سنیں وہ اچھا نہیں گزرتااوراگروہ کچھ نہ گائیں توانہیں گھٹن محسوس ہوتی ہے ،واضح رہے کہ پاکستان کے میوزک آئیکو ن گلوکار سات برس بعد ایک گانے کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں اوربھارتی انڈسٹری میں بھی ان کے مداحوں کابڑاحلقہ موجود ہے ۔