بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند

Indian actress willing to work in Pakistani dramas

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایشا مالویہ کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی ڈراموں میں کام سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

شو کے میزبان نے ایشا مالویہ سے سوال کیا کہ اگر آپ کو پاکستان سے پُرکشش مسلمان ہیرو کے مدِ مقابل ڈرامہ سیریل کی پیشکش ہو اور اس ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو، معاوضہ وغیرہ بھی سب طے پا جائے تو کیا آپ یہ پیشکش قبول کریں گی؟

ایشا مالویہ نے اس سوال کا جواب پُرجوش انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ میں منع نہیں کروں گی بلکہ یہ پیشکش ضرور قبول کروں گی کیونکہ میں بھی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میری پہلی ترجیح بھارت میں رہ کر کام کرنا ہوگی۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھارت میں ہی رہتے ہوئے پاکستانی ڈرامے میں کام کروں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سے محبت کرتی ہیں اور زندگی میں ایک بار اُن سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ ایشا مالویہ جنوری 2024 میں ختم ہونے والے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی کنٹیسٹنٹ تھیں۔





حوالہ 

اشتہار


اشتہار