پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو گرفتار کرنے کا حکم،وارنٹ جاری

Order to arrest PTI nominee Ali Amin Gandapur, warrant issued

 آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔





اشتہار


اشتہار