ڈرامہ سیریل "پاگل خانہ" کے چرچے، ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو اپنی طر ف مائل کرلیا

The drama serial "Pagalkhana" has attracted fans as soon as it was released

 نفسیاتی امراض پر مبنی  گرین انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ سیریل "پاگل خانہ" کی پہلی دو اقساط نے آتے ہی مداحوں کو اپنی طر ف مائل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ڈرامہ سیریل ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے علاج کے حوالے سے بنایا گیا ہے،جس میں انسانی  نفسیات سے متعلق بتایا جائے گا۔

اس ڈرامے کی  پہلی دو اقساط جاری کر دی گئی ہیں۔ پاگل خانہ میں ہم نے ایک الگ دنیا دیکھی جس میں ہماری  انڈسٹری کے  معروف اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں،پاگل خانہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں معروف اداکارہ  صبا قمر، سمیع خان، سید جبران، مومل شیخ، مشال خان اور بہت سے دوسرے فنکار شامل ہیں جبکہ   مصنف اور ڈائریکٹر  اقبال حسین ہیں۔

 گرین ٹی وی انٹرٹینمنٹ  کے اس کھیل میں صبا قمر  ایک نفسیاتی مریضہ کا اہم اور مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔ 

 یہ ڈرامہ ایلونز کلب نامی گھر پر مبنی ہے جو باہر سے تو ایک پرآسائش نظر آتاہے لیکن حقیقت میں ایک ’پاگل خانہ‘ ہے،اس گھر میں کافی سارے لوگ رہتے ہیں اور ان سب کو ذہنی عارضوں  کیساتھ کافی مسائل کا سامنا ہے اور ان سب کے بیچ میں ہے صبا قمر اور سمیع خان کی محبت کی کہانی جبکہ صبا قمر  ایلونز کلب کے اندر اپنے کمرے میں موجود محبت سے نا امید ہیں. 

 دوسری طرف مشال خان ایک ماڈل کا کردار کر رہی ہیں،  جس کا اس ڈرامے میں نام ہے ٹینا جو سید جبران سے عشق لڑاتی نظر آتی ہیں۔ 

 یاد رہے کہ گرین ٹی وی نے پاکستانی اور دنیا بھر کے ناظرین کے لیے بہت سے ہٹ ڈرامے متعارف کرائے ہیں،ان میں میگا ہٹ کابلی پلاؤ، جندو، جیون نگر اور نوروز،بریکنگ نیوز اور دیگر شامل ہیں ۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار