چاہت فتح علی خان کا بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز

Chahat Fateh Ali Khan also released the official song of PSL 9
سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان نے بھی پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا۔ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ’’پی ایس ایل‘‘9  کا آفیشل گانا جاری کیا۔ جس کا نام ’’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر لاہور قلندرز کا میچ ہو‘‘ ہے۔
 گانا 2 منٹ 19 سیکنڈز کا یہ گانا اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس گانے میں لاہور قلندرز کی سپورٹ دکھائی گئی ہے لیکن آگے چل کر چاہت فتح علی خان نے پشاور زلمی کے مداحوں کے دل بھی جیت لیے کیونکہ اگلے بول میں گلوکار نے کچھ یوں بول سنائے، ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر پشاور زلمی کا میچ ہو۔

چاہت فتح علی خان نے ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا نام لے کر شہر اقتدار کی ٹیم کے فینز کو بھی مایوس نہیں کیا۔ اس گانے میں آگے چل کر گلوکار نے پی ایس ایل کے میچ کے بول پر گانے کا اختتام کیا، لیکن اس سب میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا نام موجود نہ ہونے پر مداح حیران بھی ہوئے اور معروف سوشل میڈیا شخصیت سے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ الحمداللہ اُنہوں نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا نام نہیں لیا۔

جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو ہی ٹیگ کر دیا اور باور کرانے کی کوشش کی کہ سر کچھ سیکھیے ان سے، گانا ایسے بنایا جاتا ہے، میں امید کرتا ہوں اگلی مرتبہ آپ آئمہ بیگ کی جگہ چاہت فتح خان کو موقع دیں گے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ بہت اچھی ویڈیوز بناتے ہیں، بس انہیں اپلوڈ مت کیا کریں۔ واضح رہے پاکستان سُپر لیگ 9 کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار