سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔نیپرا سے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 23 فروری کو ہوگی۔
درخواست جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔اس اضافے سے صارفین پر 66ارب77کروڑروپے تک کااضافی بوجھ پڑے گا۔