جنوبی کوریا ، نئی بھرتیوں کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج ، 6 ہزار مستعفی

South Korea, doctors protest against new recruitment, 6 thousand resigned

جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹرز نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 90 فیصد اسپتال پرائیوٹ ہیں جن کا علاج مہنگا ہے۔ مریضوں کے مقابلے میں ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے اور ہرایک ہزار مریضوں کے لیے 2 ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹرز نئی بھرتیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔












اشتہار


اشتہار