الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا۔ای سی پی کے مطابق این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کردیا۔دوسری طرف ای سی پی کی طرف سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں این اے 82، این اے 93، این اے 94، این اے 98، این اے 112، این اے 124، این اے 125، این اے 126، این اے 129 اور این اے 141 کے نتائج جاری کردیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار کیلئے نامزد مریم نواز کا این اے 119 سے جیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تاہم پی پی 159 سے جیت کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا۔