سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کیلئے حج کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔وزارت حج نے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پر بھاری سزائوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامےکے بغیر حج کرنے والے پر50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 6 ماہ جیل کی سزا بھی ہو گی۔وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔