ملک کے4 انتخابی حلقوں میں الیکشن ملتوی

Elections postponed in 4 constituencies of the country

امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے کل پولنگ نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 266 رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا






اشتہار


اشتہار