خیبرپختونخوا: نگراں حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کرلیا

Khyber Pakhtunkhwa: The caretaker government has prepared the budget for the next 4 months

خیبرپختونخوا نگراں حکومت نے آنے والے 4 ماہ کا بجٹ تیار کرلیا، بجٹ کا کل تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا۔سا لانہ بجٹ خیبر پختونخوا کی نئی حکومت کے لیے سب سے پہلا اور بڑا چیلنج بننے کو ہے۔محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے 4 ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری نومبر میں دی تھی۔

 نگراں حکومت کے 4 ماہ کے بجٹ کا وقت 29 فروری کو ختم ہوگاخیبرپختونخوا نگراں حکومت نے آنے والے 4 ماہ کا بجٹ بھی تیار کرلیا، بجٹ کا کل تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے، ابتدائی طور پر 1 مہینے کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئین میں انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر اندر حکومت سازی لازمی ہے اور 29 فروری نئی حکومت بننے کے لئے آخری دن ہے، اگر 29 فروری سے پہلے پختونخوا حکومت بنی تو 4 ماہ کے لیے بجٹ اسمبلی سے منظور کیا جائے گا لیکن 29 فروری تک حکومت نہ بننے کی صورت میں نگران حکومت ہی سے ایک ماہ کے لئے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق 29 فروری کے بعد ایک روپے بھی خرچ کرنا غیر قانونی تصور ہوگا، روزمرہ کے امور چلانے کے لیے کم از کم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، اس سے قبل بھی نگران حکومت نے دو بار 4،4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا ہے کہ بجٹ تیار کرکے منظوری کے لئے کابینہ کو بھیج دیا ہے، کابینہ کا اختیار ہے کہ 4 مہینے یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے، مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کریں گی، فی الحال معمول کے امور چلانے کے لئے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔











اشتہار


اشتہار