پنجاب کی جیلوں میں 3 ہزار 495 قیدیوں نے ووٹ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، محکمہ جیل خانہ جات نے الیکشن کمیشن کو قیدیوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 43 جیلوں میں 50 ہزار قیدی موجودہیں، ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں 1270 قیدیوں نے بیلٹ پیپر مانگ لئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 478 قیدی مووجودہیں،سرگودھا جیل کے 208 قیدی حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔46 ہزار قیدی حق رائے دہی استعمال کرنے پر خاموش ہیں، ووٹ ڈالنے کے خواہش مند قیدیوں کی تفصیلات متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو فراہم کردی گئی ہیں۔
بیلٹ پیپرز متعلقہ جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو فراہم کئے جائیں گے، جیل حکام جیلوں میں الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے، جیل حکام ہی قیدیوں کو سیکرٹ بیلٹ فراہم کریں گے۔بیلٹ پیپر کے ساتھ ایک مخصوص لفافہ بھی دیا جائے گا، قیدی بیلٹ پیپر لفافہ میں سیل کر کے جیل انتظامیہ کے حوالے کریں گے۔