پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ریلوے نے بھی کرائے میں 2 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 2 فیصد اضافہ کر دیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔
ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے ٹرینوں کے کرایوں پر بھی اضافے کا اطلاق ہو گا۔ حکام کام مزید کہنا ہے کہ فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی 6 ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔