پی ٹی آئی آج پنجاب کے 21 بڑے مقامات پر احتجاج کرے گی

PTI will protest in 21 major places of Punjab today

پاکستان تحریک انصاف آج الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے 17 فرور ہفتے کے روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے مقامات کا اعلان ایکس اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

اپنی پوسٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، جن میں لاہور کے پریس کلب پر، قصور کے مسجد چوک، نکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ ورڈ الراہی اسپتال چوک، منڈی بہاؤالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکےعلاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

جبکہ شمالی پنجاب میں احتجاجی مقامات سے متعلق کہنا تھا کہ راولپنڈی کے علاقے ایف 9 پارک، جہلم کے الیکشن کمیشن آفس، چکوال تلاگنگ کے پریس کلب، اٹک کے فواہ چوک، خوشاب کے ڈی سی آفس، بھکر کے زیم والا تحصیل کلر کوٹ، سرگودھا کے قینچی موڑ اور میانوالی کے روکھڑی موڑ پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ 

جنوبی پنجاب کے مقامات سے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ڈیژنل ہیڈ کوارٹرز میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جس کے لیے نگانہ چوک، ملتان، فرید گیٹ بہالپور اور ٹریفک چوک ڈی جی خان کے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار