حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےموقع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،12 زخمی

Firing on the occasion of re-counting of votes in Hub, 2 people killed, 12 injured

بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے  موقع پر دو گرپوں کے درمیان  فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حب میں  فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی حب منظور بلیدی کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ سوک سینٹر کے باہر پیش آیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ایس ایس پی حب کے مطابق  بلوچستان اسمبلی کی حب سے نشست کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے حوالےسے لوگ سوک سینٹر کے باہر جمع ہوئے تھے ۔

 فریقین کو دور رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے لیکن اس دوران بعض شرپسندوں نے فائرنگ کی جبکہ فریقین کے درمیان فائرنگ سے 12زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی حب کے مطابق  صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فرنٹیئر کور کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔











اشتہار


اشتہار