آصفہ بھٹو این اے 196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کو تیار

Aseefa Bhutto is ready to participate in the by-election from NA-196 Shahdad Kot
محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو  شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ این اے 196 شہداد کوٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔
واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکر عملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔




اشتہار


اشتہار