سعودی عرب میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت، 15 کھرب کیوبک فٹ گیس کا انکشاف

Discovery of new gas field in Saudi Arabia, discovery of 15 trillion cubic feet of gas

 سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے انہیں ایک اور بڑے گیس فیلڈ کی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔ گیس کی یہ دریافت جافورہ فیلڈز میں ممکن ہوئی ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس نئے دریافت کردہ گیس فیلڈ سے 15 کھرب کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

 سعودی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئی دریافت میں گیس کے علاوہ دو ارب بیرل تیل کے اضافی ذخائر بھی ملے ہیں۔بیان کے مطابق ان نئے ذخائر کی دریافت کے نتیجے میں مملکت میں گیس کی دریافت شدہ مجموعی مقدار 229 کھرب کیوبک فٹ ہو گئی ہے۔

 جبکہ تیل کے ذخائر کی مجموعی طور پر 75 ارب بیرل ہوگئی ہے۔ وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اپنی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔





اشتہار


اشتہار