توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کتنا وقت جیل میں گزاریں گے؟ 14 سال قید کاٹیں گے یا 24 ؟ سال کیونکہ انہیں سائفر کیس میں بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ماہرین قانون کی رائے ہے کہ عمران خان کی سزا مجموعی سزا کے بجائے ایک ساتھ (کنکرنٹ) ہو گی۔ ماہرین قانون کے مطابق، جج کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہو گا کہ قید کی سزا مجموعی ہو گی۔
یا ایک ساتھ۔؟ایک ساتھ قید وہ سزا ہے جو بیک وقت بھگتی جاتی ہے جبکہ مجموعی سزا وہ ہے جو اس وقت تک شروع نہیں ہوتی جب تک کہ پہلے سنائی گئی سزا ختم نہ ہو جائے۔
جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بتایا کہ عدالتوں کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہو گا کہ سزا ایک ساتھ ہو گی یا مجموعی۔ انہوں نے کہا کہ اگرعدالت ایک ساتھ سزا قرار دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ سے زیادہ 14 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جب ایک سے زیادہ سزائیں ہوں تو عدالتیں حتمی فیصلے میں واضح کرتی ہیں کہ سزا ایک ساتھ ہو گی یا مجموعی۔