گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

10 interesting and strange world records listed in the Guinness book.

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا کام کرنا پڑتا ہے جسے آپ سے پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو۔ اس ریکارڈ بک میں نام درج کروانے کے لئے لوگوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو جن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر افراد کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان کے کارناموں کو دیکھ کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ایک چین آرے کے ذریعے سیب منہ میں رکھ کر کاٹنا کیا آپ کبھی ایسا کرنے کا سوچ سکتے ہیں کہ ایک چین آرے کے ذریعے سیب منہ رکھ کر کاٹا جائے؟ یقیناً نہیں!! لیکن اس شخص نے 8 سیب کاٹ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ اس شخص کا نام جونی اسٹرینج ہے۔

عورت کے لمبے ترین ناخن

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

لی ریڈمنڈ دنیا میں سب سے زیادہ بڑے ناخن رکھنے والی خاتون ہیں انہوں اپنے ناخنوں کو 24 اشعاریہ 78 انچ لمبا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

ایک طوطے کی جانب سے زیادہ کین کھولے جانے کا ریکارڈ

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

زیک دی ماکو نام طوطا اس ریکارڈ کا ہولڈر ہے۔ اس طوطے نے سال 2012 میں اپنی چونچ کے ذریعے ایک منٹ میں 35 کین کھولے۔

زندگی میں سب سے زیادہ برگر کھانے کا ریکارڈ

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

برگر واقعی ایک ایسی غذا جو ہم سب کی ہی فیورٹ ہے۔ لیکن جو شخص آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے اس نے اپنے جنون کو الگ لیول پر پہنچا دیا۔ یہ شخص 40 سال سے روزانہ بلاناغہ برگر کھا رہا۔ اس شخص کا نام 2006 میں اس بک میں درج کیا گیا اور یہ اب تک 29000 برگر کھا چکا ہے۔

ناک کے درمیان سے لمبا ترین میٹل کوائل

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

یہ شخص اس لسٹ میں سب سے عجیب کارنامہ دے کر شامل ہوا۔ اس شخص کا نام اینڈریو اسٹنٹن ہے، اس شخص نے 2012 میں 11 فٹ اور 10.91 انچ کا میٹل کوائل ناک سے داخل کرکے منہ سے نکال کر انوکھا کارنامہ انجام دیا۔
لمبی ترین مونچھیں

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

یہ ریکارڈ 2014 میں رام سنگھ نامی شخص نے اپنے نام کروایا۔ اس شخص کی مونچھوں کی لمبائی 14 فٹ ہے۔

سب سے زیادہ چھید

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

برازیل کی ایلائن ڈیوڈسن 8 جون 2006 تک اپنے چہرے کو 4225 مرتبہ تک چھدوایا جس کی وجہ سے ان کا نام ریکارڈ لسٹ میں درج کیا گیا۔

سب سے زیادہ ربر ڈکس

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

نہاتے وقت باتھ ٹب میں ربر کی بطخیں رکھنا بچکانہ حرکت لگتی ہے لیکن ان خاتون کو ان بطخوں سے جنونی حد تک محبت ہے۔ 10 اپریل 2011 تک 5631 ربر ڈکس تھیں۔

کھچنے والی جلد

یہ شخص گیری ٹرنر ہے جو 'دی سٹریچ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی جلد سپر ہیومن کی مانند کھچتی ہے جس کی وجہ سے ان کا نام بھی اس لسٹ میں درج کیا گیا۔

مونچھوں اور داڑھی کے مقابلوں میں سب سے زیادہ فاتح

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

یہ ضعیف العمر شخص اپنی زندگی میں 8 مرتہ داڑھی اور مونچھوں کی چیمپئن شپ جیت چکا ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  اپنا نام درج کروالیا۔






اشتہار


اشتہار