خاتون کی رحم میں درد کی شکایت ، آپریشن پر پیٹ سے 10 کلو وزنی 2رسولیاں نکل آئیں

The woman complained of pain in the uterus, 2 tumors weighing 10 kg came out from the stomach during the operation

شمالی وزیرستان میں خاتون کی جانب سے رحم میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز نے آپریشن کیا تو  خاتون کے پیٹ سے 10کلو گرام وزنی 2 رسولیاں نکل آئیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میرعلی کے سرکاری ٹائپ سی ہسپتال میں ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون مریضہ کی بچہ دانی سے 7 اور 3 کلوگرام وزنی رسولیاں نکال دیں۔

خاتون کی رحم میں درد کی شکایت ، آپریشن پر پیٹ سے 10 کلو وزنی 2رسولیاں نکل آئیں

 سرجن ڈاکٹر حمید اللہ داوڑ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں مریضوں کے چیک اپ کے دوران عمر رسیدہ غریب شخص نے بہو کے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا ایک لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ بتایا ہے۔

خاتون کی رحم میں درد کی شکایت ، آپریشن پر پیٹ سے 10 کلو وزنی 2رسولیاں نکل آئیں

 اور ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔ ڈاکٹر حمیداللہ کے مطابق انہوں نے مریضہ کو میرعلی کے سرکاری اسپتال لانے کا مشورہ دیا جہاں ڈاکٹر حمیداللہ داوڑ نے خاتون کی بچہ دانی سے 10 کلوگرام وزنی 2 رسولیاں اور  بچہ دانی کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لیں ۔

 ہسپتال میں ڈاکٹر وحید اللہ وزیر نے بھی 7 کلو گرام وزنی رسولی خاتون مریضہ کے پیٹ سے نکالی،سرجن ڈاکٹر حمید اللہ کے مطابق اینستھیزیا ڈاکٹر نور سادے خان، ٹیکنیشن قدیر اللہ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تعاون سے محدو وسائل میں مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا جس پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہے۔



اشتہار


اشتہار