کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل

Willing to be any man's fourth wife, TV host Soha Afzal

 ٹی وی میزبان سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں  سوہا افضل نے مرد کی متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل

جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل کرنے پر بات کرتی دکھائی دیں،میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیے؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔

 وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں ،سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، اس لیے وہ مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہیں۔













اشتہار


اشتہار