#WATCH : Footage of moment when Korean Air & Cathay Pacific passenger aircraft collided at the Hokkaido airport, Japan.#KoreanAirPlane #CathayPacificAirways #Japan #PlaneCrash #PlaneCollision #JUSTIN #Hokkaido #NewChitoseAirport pic.twitter.com/PHclrD562h
— upuknews (@upuknews1) January 16, 2024
جاپانی لوکل میڈیا نے اس حوالے بتایا کہ ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا اور دوسرے مسافر طیارہ کی لینڈنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی، اس لیے ان کی ٹکر شدید نہیں تھی، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کورین ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
واقعہ 16 جنوری کو کوریائی ایئرلائن کی جانب سے پرواز بھرنے سے قبل پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ کو پارکنگ والی جگہ پر ڈی-آئسنگ آپریشن پورا کرنے کے بعد گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کا ٹریکٹر کھینچ رہا تھا۔
اس کھیچنے کے عمل کے دوران زمین پر برف کی وجہ سے ٹریکٹر پھسل گیا۔اس حوالے سے کورین ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ طیارہ کا بایاں پنکھا پارکنگ والی جگہ پر کھڑے کیتھے پیسفک کی پرواز سی ایکس 583 سے ٹکرا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2 جنوری کو ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائنز اور کوسٹ گارڈ کے طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔