نواز فیملی کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند

Investigation closed in Sharif trust case against Nawaz family

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی ہے، قومی احتساب بیورو نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف بھی سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کمپنیوں کی نگرانی کے لیے فوجی افسر مقرر ہوں گے۔

اجلاس میں سی ڈی اے افسروں  کیخلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کردی گئی جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری کا باب بند ہو گیا ہے۔








اشتہار


اشتہار