"ایکس " میں بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت متعارف

The facility of audio and video calls has also been introduced in "X".

ایلون مسک نے "ایکس" میں صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالزکی سہولت متعارف کرادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کردی ہے،صارفین اب اپنے ایکس ڈی ایمز کے ذریعے کسی کے ساتھ مؤثر طریقے سے براہ راست رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
 
"ایکس " میں بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت متعارف

 ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرا دیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر اکتوبر 2023 میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا ہے۔ 

صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا،یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جب تک آپ کا شمار ادائیگی کرنے والے صارفین میں ہے کیونکہ یہ سہولت صرف ایکس پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ یہ نئی تبدیلی ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے، قبل ازیں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔














اشتہار


اشتہار