جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

January 2024: Few phones with millions of features at reasonable prices

موبائل فونز نے زندگی کو قدرے آسان بنادیا ہے اس لیے یہ آج کے دور میں سبھی کی ضرورت بن چکے ہیں۔ملک کی بڑھتی مہنگائی نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کی قمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو وہیں موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موبائل فون کی تقریباً سبھی برانڈز آئے روزمتعدد ماڈل لانچ کرتی رہتی ہیں جس سے صارفین کیلئے موبائل فون کا انتخاب خاصا مشکل ہو چکا ہے۔ہر صارف کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ مناسب قیمت میں ایک اچھا موبائل فون خریدے۔

ایسے صارف کیلئے ذیل میں 55 سے 60 ہزار کی رینج میں بہترین موبائل فون کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ذیل میں موجود موبائل فونز کے تمام ہی ماڈلز متعدد خصوصیات رکھتے ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

کیم آن ٹیکنو 20 پرو

جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

کیمن ٹیکنو 20 پرو کو ایک مخلتف انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر تین الگ الگ کیمرے بنائے گئے7 ہیں۔ اس میں 64 میگا پکسل پرائمری شوٹر، ایک 2 میگا پکسل میکرو لینس اور کیو وی جی اے سینسر شامل ہے۔مارکیٹ میں 60 ہزار روپوں میں دستیاب ہونے والے اس موبائل کی بیٹری طویل مدت تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انفنیکس نوٹ 30 پرو

جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

وائرلیس چارجنگ والا یہ موبائل 8 جی بی ریم لیے مارکیٹ میں بہت ہی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔یہ 55 سے 60 ہزار کے درمیان مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ کیمن ٹیکنو 20 پرو سے تھوری بہت مشابہت رکھتا ہے۔

انفنیکس زیرو 30 فورجی

جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

انفینکس زیرو 30 4g مارکیٹ میں 60 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم اس ماڈل کی چارجنگ کی رفتار قدرے سست ہے۔ اس موبائل کی ایک نمایاں خصوصیت اس کی آئی پی 54 ریٹنگ ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے24

جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

یہ نیا سام سنگ گلیکسی اے 24 ایک مضبوط اور معروف کوالکوم اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ساتھ ساتھ 2.4 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو سے لیس ہے جو بڑی اور متعدد ایپلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی کا یہ فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری کی گنجائش 5000 ایم اے ایچ ہے۔ یہ مارکیٹ میں 58 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ریڈ می نوٹ 12 ایس

جنوری 2024: مناسب قیمت پرلاکھوں والے فیچرز سے لیس چند فون

8 جی بی ریم اور میڈیا ٹیک ہیلیو جی 96 ایس او سی سے لیس ریڈمی نوٹ 12 روزمرہ کی کالز اور موبائل گیمنگ کے شوقین افراد کے لئے ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ ریڈمی نوٹ 12 ایس مارکیٹ میں 55 ہزار میں دستیاب ہے۔












اشتہار


اشتہار