سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Social media use of government employees banned

 سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران اپنی رائے دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران سرکاری ملازمین مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لائیک ،کمنٹ یا شیر نہیں کرسکیں گے۔ 

سرکاری ملازمین کسی ویب سائٹس پر بھی اپنی رائے نہیں دے سکیں گے،  سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے متعلق ریگولیشن ونگ نے سمری تیار کرلی۔سمری میں  پنجاب گورنمنٹ سروس رولز 1966 میں تبدیلی کی گئی ہے۔


ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

سمری کے متن کے مطابق  سرکاری ملازمین فیس بک ۔ٹویٹر ۔ویٹس ایپ۔انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران سرکاری ملازمین کا انداز سرکارکے معیار کے مطابق نہیں ہوتا۔

سرکاری ملازمین  کی  سوشل میڈیا کے استعمال سے سیاسی طور پر حقائق کے برعکس اطلاعات سوشل میڈیا پر آجاتی ہیں۔سمری کے متن کے مطابق سرکاری ملازمین کے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے دورن اپنی رائے دینے پرپابندی عائد کی جائے۔










اشتہار


اشتہار