مین پائپ لائن سخت متاثر، کوئٹہ کو گیس سپلائی متاثر ہونے کا امکان

Main pipeline severely affected, gas supply to Quetta is likely to be affected

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی 12 انچ قطر کی مین پائپ لائن سخت متاثر ہوئی ہے، جس سے کوئٹہ کو گیس سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیکینکل ٹیم روانہ ہوچکی ہے، کوشش ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

 گیس کے نئے ذخائر دریافت۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے کی سبب کوئٹہ کے کچھ علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ لوڈ مینجمنٹ کی پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس سپلائی زیادہ متاثر نہ ہو۔









اشتہار


اشتہار