کم جونگ ان کی بیٹی جانشین مقرر

Kim Jong-un's daughter named successor

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کو ان کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیاکی ایک رپورٹ میں شمالی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ۔

کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نوجوان بیٹی جو اپنے والد کے ساتھ اکثر عوامی تقریبات میں منظر عام پر نظر آتی ہیں ممکنہ طور پر ان کی جانشین ہیں۔

رپورٹ میں کم جونگ ان کی بیٹی کی شناخت کم جو-اے بتائی گئی ہے تاہم ان کا نام اور عمر وغیرہ نہیں بتائی گئی۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جو-اے کم جونگ ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں مزید اضافہ۔

 اسی لیے شمالی کوریا کے فوجی جرنیل اور دیگر اعلیٰ عہدے دار ان کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اسی طرح کے مناظر نے میڈیا میں ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ کم جونگ ان اپنی اس لاڈلی بیٹی کو اپنا جانشین بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔









اشتہار


اشتہار