اب پنجاب پولیس کے اہلکار ڈاکو ؤں، چوروں کو پکڑنا چھوڑ کر فنکار بنیں گے

Now Punjab police officials will stop catching robbers and thieves and become artists

اب پنجاب پولیس کے اہلکار ڈاکو ؤں، چوروں کو پکڑنا چھوڑ کر فنکار بنیں گے۔آئی جی پنجاب نے فنکارانہ صلاحیت کے مالک اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ لاہورسمیت پنجاب پولیس میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاآغازہوگیا۔

آئی جی پنجاب نےتفصیلات طلب کرنےکامراسلہ جاری کردیا،حقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کاٹیلنٹ ہنٹ سروے کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمے کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق شاعری، اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ، گانا، پینٹنگ، ٹیلنٹ ہنٹ سروے ہوگا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے عہدیداروں کےنام شیئر کیے جائیں،تمام اضلاع سے نامزدگیوں کو 24 جنوری تک کنٹرول روم کے ای میل پر بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔آئی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔










اشتہار


اشتہار