سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔