میاں بیوی میں ہم آہنگی نہ ہو تو اسلام علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ

If there is no harmony between husband and wife, Islam allows separation, Supreme Court

امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے خلع کیخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی  نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  سات صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کردیا۔

 عدالتِ عظمٰی نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ ثمرینا رشید میمن امریکہ کیساتھ ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہے، درخواست گزارنے امریکہ میں ہونیوالے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کیاتھا ۔ جسٹس حسن اظہررضوی نے حکم نامے میں لکھا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے۔

، میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، خلع کے باوجود غیر ضروری طور پرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا۔حکم نامے  میں کہاگیا کہ ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکہ میں دوسری شادی کرلی۔

درخواست گزار نے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوششں کی،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کےخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کردی۔ واضح رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا، درخواست گزارسہیل احمد نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔











اشتہار


اشتہار