نوازشریف انتخابی جلسہ کے سلسلہ میں مانسہرہ پہنچ گئے

Nawaz Sharif reached Mansehra during the election rally

 قائد مسلم لیگ ن نواز شریف آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جس کیلئے وہ مانسہرہ پہنچ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو کیساتھ بیان جاری کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف ہیلی کاپٹر میں ہزارہ موٹروے کے اوپر سے گزر رہے ہیں۔ 

اس کے ساتھ مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف مانسہرہ پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر مانسہرہ جاتے ہوئے ہزارہ موٹروے کے اوپر سے گزر رہا ہے۔ ہزارہ موٹر وے ہزارہ ہی نہیں پورے خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے نوازشریف کا تحفہ ہے۔ 

انہوں ںے لکھا کہ یہ اُس وعدے کی عملی تعبیر ہے جو نوازشریف نے ہزارہ اور خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا تھا۔ پاکستان کے کونے کونے میں نوازشریف کے عوام کو دیے ایسے تحفے دیکھے جاسکتے ہیں۔





حوالہ


 

اشتہار


اشتہار