مسلم لیگ نو ن کے رہنما خواجہ سعد فیق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے اپنے ہی ہاتھ کر گئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مذہبی ٹچ دیتے ہوئے آپ کہاں سے کہاں نکل گئے۔
کسی نے بلا نہیں چھینا، سب کو پتہ ہے پارٹی میں الیکشن کرانے ہوں گے۔ 8 فروری کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ،الیکشن جیت کر گند صاف کریں گے، کوئی خیرات دینے پر تیار نہیں ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔رسیدیں مانگتے تھے اب خود کیوں رسیدیں نہیں دکھاتے؟