پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عام انتخابات 2024کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ 668 لیڈرز کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 2000 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی وکلاء نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی چھیننے کے 56 واقعات پیش آئے۔
تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا یا پارلیمنٹ کی قانون سازی؟
اضافی دستاویزات میں پی ٹی آئی امیدواروں کے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان کی گرفتاری سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ۔