پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Pakistan People's Party has announced the candidates for National Assembly from Sindh

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرادری لاڑکانہ این اے 194 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظر آباد سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 اسی طرح سابق ایم این اے خورشید احمد شاہ این اے 201 سکھر سے اور شازیہ ماری این اے 209 سانگھڑ سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔کراچی میں این اے 230 سے آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، کیماڑی این اے 242 سے قادر مندوخیل، این اے 243 سے قادر پیٹل اور نبیل گبول این اے 239 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ 

سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کا ویزا منسوخ کرنے کیلئے آجروں کو مزید سہولت دیدی۔

اس کے علاوہ جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229، عرفان لگاری دادو این اے 227 سے اور رفیق خان جمالی این اے 228 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔










اشتہار


اشتہار