ایپل نے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی

Apple ha comenzado a prepararse para presentar su coche eléctrico

 امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپی ایپل نے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی۔ نئی رپورٹس کے مطابق ایپل مبینہ طور پر 2028 کے اوائل میں اپنی الیکٹرک کار لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پہلے ایپل کا مکمل طور پر خود سے چلنے والی کار بنانے کا ارادہ تھا۔ 

مذکورہ کمپنی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اپنے اس وژن پر کام کر رہی تھی۔لیکن آج اس پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ کمپنی محدود فیچرز کے ساتھ اپنی الیکٹرک کار پر کام کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ برس بھی ایپل کی ای وی (الیکٹرک کار) سے متعلق چند رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر کمپنی کا بغیر اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل کے ایک آٹوموبائل بنانے کا ارادہ تھا، تاکہ مسافر لیموزین طرز کی گاڑی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھ سکیں۔

بعدازاں منصوبے میں ترمیم کر کے اسے تھوڑا مختصر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کار میں ڈرائیور کی سیٹ، اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈل کے ساتھ روایتی ڈیزائن پیش کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔ ڈیزائن میں اس بڑی تبدیلی کی وجہ سے اس کار قیمت بھی ایک لاکھ ڈالر سے کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 اس گاڑی کے پروجیکٹ کو ’ٹائٹن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایپل کے مطابق گاڑی میں سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیات نہیں ہوں گی، لیکن یہ ہائی ویز پر خود ڈرائیو کرنے کی قابل ہوگی۔ صارفین اس گاڑی کو سڑک پر چلاتے وقت گیم بھی کھیل سکیں گے، یا ویڈیوز دیکھ سکیں گے، تاہم شہر میں چلاتے وقت یا خراب موسم کے دوران اسے خود سنبھالنا ہوگا۔










اشتہار


اشتہار