گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
مین کیمپس کے علاوہ حافظ آباد اور چنیوٹ سب کیمپسز کے طلباء بھی لیپ ٹاپ کی دوڑ میں شامل
 
ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آفئیرز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  فیصل آباد اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز پروفیسر ڈاکٹر بابک محمود اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالجبار اور تنویر احمد کے ہمراہ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ 

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی پاکستان میں تعلیمی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، طلباء لیپ ٹاپ کے مثبت استعمال کے ذریعے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابک محمود نے وزیر اعظم پاکستان  کی لیپ ٹاپ اسکیم اور تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے میں لیپ ٹاپ معاون ثابت ہوں گے۔

اشتہار


اشتہار