بپھرا بیل بینک میں گھس گیا، افراتفری کی ویڈیو وائرل

Beaver breaks into bull bank, video of chaos goes viral

بھارت میں بپھرے بیل کے بینک میں گھسنے پر افرا تفری مچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر اناؤ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شاہ گنج برانچ میں بپھرا بیل گھس گیا جس کے بعد لوگ ڈر کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ 

شادیوں کا نیا ٹرینڈ ۔۔ ’خاموش بارات‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کمار منیش نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ "ایس بی آئی بینک کا عملہ بیل سے کہہ رہا ہے کہ ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔" ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل بینک کے اندر موجود ہے جبکہ عملے کی جانب سے لوگوں سے کہا جارہا کہ ادھر سے ہٹ جائیں اور پیچھے کی طرف آجائیں۔

ویڈیو کے آخر میں سیکیورٹی گارڈ کو چھڑی کی مدد سے بیل کو بھگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، خوش قسمتی سے بیل نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بپھرا بیل بینک میں گھس گیا، افراتفری کی ویڈیو وائرل

 اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "کھانے کے وقفے کے دوران وہ بیل کو نہیں سنبھال سکتے۔" دوسرے صارف نے لکھا کہ"بیل بھی اکاؤنٹ کھلوانے آیا ہے۔" کئی صارفین نے مسکرانے کی ایموجیز بنائیں۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار