وزیراعلیٰ کا رپورٹرز،کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو پلاٹس دینے کا اعلان

Chief Minister's announcement to give plots to reporters, cameramen and photographers

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نےصحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، محسن نقوی نے پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان کردیا ۔وزیراعٰلی  پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا  کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔

  پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے، پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا۔

 جبکہ کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا،  راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو  تقریبا ایک  سال ہو چکا ہے،جس شہر کا دورہ کرتا  ہوں وہاں پر صحافی بھائیوں کا ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا کہ ہمارے لئے کچھ کریں اور آج وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔













اشتہار


اشتہار