گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیو تیار کرنے والا نیا ٹول متعارف کرادیا ۔اس ٹول سے کیسے ویڈیو بنائی جاسکتی ہے؟ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ Lumiere نامی اے آئی ویڈیو ٹول صارف کی تحریری ہدایات پر ویڈیوز تیار کرے گا۔
ابھی یہ ٹول عام افراد کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اس کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔اس ٹول کی مدد سے صارفین سادہ تحریری ہدایات کے ذریعے ہائی کوالٹی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔
گوگل کا کہنا تھا کہ اس ٹول کے آزمائشی نتائج بہترین ثابت ہوئے ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ٹول ٹیکسٹ سے ویڈیو تو کرتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تصاویر سے بھی ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ابھی گوگل کی جانب سے اس ٹول کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں مگر اس کے پراجیکٹ پیج کے مطابق یہ ایک اسپیس ٹائم diffusion ماڈل ہےخیال رہے کہ ابھی ایسے اے آئی ٹولز دستیاب ہیں۔
جن میں تحریری ہدایات سے تصاویر تیار کی جاسکتی ہیں مگر اب گوگل کی جانب سے ویڈیو کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔