پاک ایران کشیدگی ختم، پاکستانی ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

Pakistan-Iran tension is over, Pakistani airlines have started using Iranian airspace

 پاکستان اور ایران کے مابین چند روز کی سخت کشیدگی کے بعد تعلقات کی بہتری کے تناظر میں پاکستانی ائیر لائنز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال جزوی طور پر شروع کر دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متعدد پاکستانی پروازوں نے ماضی کی طرح ایران کی فضائی حدود استعمال کی۔

پاک ایران کشیدگی ختم، پاکستانی ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پیر کو ٹورنٹو سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز نے تہران سے ہوتے ہوئے 2 گھنٹے تک 37000 فٹ کی بلندی سے ایران کی فضائی حدود میں سفر کیا۔ اسلام آباد سے دمام کی پرواز بھی ایران کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک پہنچی جب کہ دبئی اسلام آباد کی پرواز پی کے 112 نے بھی ایران کا فضائی راستہ استعمال کیا۔ 

سعودی عرب کے شہر الحوف سے اسلام آباد کی خصوصی پرواز بھی ایران سے ہوتے ہوئے منزل تک آئی، کراچی سے استنبول کی پرواز بھی تہران سے ہوتے ہوئے منزل پر گئی۔تاہم پاکستان کی بیشتر پروازیں سرکاری ہدایات کی روشنی میں گلف آف عمان کا فضائی راستہ اختیار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
















اشتہار


اشتہار