معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Well-known YouTuber Iqra Kanwal got into a big trouble

حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل کا شکار ہوگئیں۔ 3 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی یوٹیوبرز میں سے ایک نام اقرا کنول جنہوں نے اپنی چار دیگر بہنوں کے ساتھ 2019 میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاگنگ کا آغاز کیا۔

 اور کامیابی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرکے آج کروڑ پتی بن چکی ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی عالیشان  تقریب میں یوٹیوبر اریب پرویز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اقراء کنول ویسے تو  ہر گزرتے دن منفرد کنٹینٹ کے ساتھ حاظر ہوتی ہیں۔
 
معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل میں پھنس گئیں

تاہم انکے حالیہ پیغام نے سوشل میڈیا سمیت انکی زندگی میں بھی ہلچل مچادی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار اقراء نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار اقراء نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اقراء نے بتایاکہ،’انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے۔جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

بگ باس میں خاتون کنٹیسٹنٹ بے ہوش، سلمان خان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے’۔ واضح رہے کہ ’سسٹرولوجی’نامی چینل سے اقراء کنول کی آخری ویڈیو کل سامنے آئی تھی تاہم آج انکے چینل سے کوئی نیا مواد سوشل میڈیا کی زینت نہ بن سکا۔









اشتہار


اشتہار