امارات ایئر لائن کا رواں سال 6 براعظموں سے 5 ہزار افراد بھرتی کرنے کا اعلان

Emirates Airline announced to recruit 5 thousand people from 6 continents this year

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے رواں سال چھ براعظموں سے 5 ہزار افراد کا عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 انٹرنشپ یا جز وقتی ملازمت کا تجربہ رکھنے والوں کو درخواست دینے کو کہا گیا ہے۔امارات ایئر لائنز رواں سال اپنے بیڑے میں ایئربس 350 اے طیاروں اور 2025 میں بوئنگ 777 ایکس طیاروں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایئر لائن نے کہا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے افراد اس شعبے کے بہترین تربیت کاروں سے مہمان نوازی اور زندگی کی مہارتیں سیکھیں گے۔

ایمریٹس کی ریکروٹمنٹ ٹیم نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھرتی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔













اشتہار


اشتہار