امریکا کی ترکیہ کو 23 ارب ڈالر کے 40 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری

America approves the sale of 40 F-16 aircraft worth 23 billion dollars to Turkey

امریکا نے ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکا کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکیہ کی جانب سے سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

امریکی محکمۂ خارجہ نے کانگریس کو ترکیہ کے لیے 23 ارب ڈالر کے F-16 کی فروخت کی منظوری کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔ترکیہ نے اکتوبر 2021ء میں امریکا سے جیٹ طیاروں کی خریداری کی درخواست کی تھی۔

 لیکن انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری میں تاخیر طیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔اس ڈیل کے تحت امریکا ترکیہ کے پاس پہلے سے موجود 79 ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کے لیے آلات بھی فراہم کرے گا۔






اشتہار


اشتہار