بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان، شورا خان سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی یہ تصاویر اس وقت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب گردش کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
معروف اداکار چل بسے۔
خاص تقریب میں دلہن شورہ نے گلابی رنگ کا عروسی لباس جبکہ دولہا ارباز نے پرنٹڈ عروسی لباس زیب تن کیا۔
ارباز کی دلہن شورہ خان پیشے کے لحاظ سے ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں مگر اپنی شادی کی تقریب کیلئے آتے ہوئے کار میں یہ حجاب اور برقعے میں نظر آئیں، جس سے دیکھنے والوں کا دل خوش ہو گیا کہ یہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہوتے ہوئے بھی کس قدر پردے کا خیال کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ ارباز نے ڈانسر ملائکہ اروڑا سے 1998 میں شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔