چین کے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی روبوٹ نما ویٹرس کون ہے

Who is the robot waitress working in a Chinese restaurant?

سوشل میڈیا پر آئے دن ننت نئی چیزیں وائرل ہوتی رہتی ہیں، تازہ تین ویڈیو چین کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کی ہے جنہیں دیکھنے والے اس مخمصے میں پڑجاتے ہیں کہ یہ روبوٹ ہیں یا خاتون۔یہ وائرل ویڈیو دراصل چین کے شہر چونگ کنگ کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹرس کی ہے۔

ایک ہی دن ایک ہی جگہ 2طیارے حادثے کا شکار

ویٹرس نے ایک روبوٹک انداز میں اپنے سارے کام سر انجام دیتے دیکھی جاسکتی ہیں۔چین کے ریسٹورنٹ میں موجود یہ اینڈرائیڈ ویٹریس اپنے اس انداز کے سبب خاصا وائرل ہیں۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس کِن نے روبوٹ کی بہترین انداز سے عکاسی کی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی ہی کشمکش میں مبتلا ہوگیا کہ آیا یہ انسان ہے یا روبوٹ۔جب لوگ اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں تو یہ روبوٹک ویٹریس ان کا استقبال کرتی ہیں، ان کو میز کی جانب جانے کا شارہ دیتی ہیں اور کھانے کا آرڈر بھی لیتی ہیں۔






اشتہار


اشتہار