عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

Imran Ashraf's ex-wife confirmed her second marriage

معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پیپلزپارٹی کے فوکل پرسن اورسیاسی مشیر حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روزسامنے آئی تھی۔

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کے دوسرے لائف پارٹنرکون بنے گے۔

،جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں 

 نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چودھری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی،جس میں قریبی رشہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی،دلہا اور دلہن نے اس تقریب کیلئے سفید جوڑے کا انتخاب کیا،نکاح کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 

کرن کے شوہر حمزہ نے بھی اسی تقریب کی ایک سٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے الحمدللہ لکھا،حمزہ علی چودھری پاکستان پیپلزپارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں،وہ پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل ہیں،حمزہ علی ماضی میں پروفیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق میں 2022میں علیحدگی ہو گئی تھی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار